تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

میرپورخاص: نجی جیل سے 37محنت کش بازیاب

اے آر وائی - میرپورخاص پولیس نے عدالتی حکم پر چھاپہ مار کر زمیندار کی نجی جیل سے سینتیس محنت کشوں کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب افرادکو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔



عدالت نے تمام بازیاب محنت کشوں کو آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت دیدی۔ واضح رہے کہ مدعیوں نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ زمیندار ان سے زبردستی کام کرواتا ہے۔ اورانہیں کام کا معاوضہ دیا جاتا ہے نہ کچھ کھانے کو، درخواست پر عدالت نے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر محنت کشوں کوبازیاب کرالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.