تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:50

دیر:چار سالہ بچی کو سوارہ قرار دینے والے پانچ ملزمان گرفتار

اے آر وائی - دیر سے تعلق رکھنے والے چار سالہ اسماء کو سوارہ قرار دینے اور اس کے والد اور بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔



چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چار سالہ اسماء کے بھائی کی درخواست پر پولیس کو حکم دیا تھا کہ بچی کو سوارہ قرار دینے اور اس کے والد اور بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جبکہ بچی اور اسکے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالتی احکامات پرپولیس نے پانچ ملزم گرفتار کرلئے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.