تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:22

حاصل پور، نامعلوم افراد نے طالبہ کو قتل کردیا

اے آر وائی - حاصل پور میں کالج کی طالبہ کونامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان فرارہونے میں کامیاب۔



ملت کالج حاصل پور کی فرسٹ ائیرکی طالبہ ارم صغیر جو کہ حاصل پور کے نواحی علاقہ 88 فتح کی رہائشی ہے اپنی بہن کے ساتھ ملت کالج میں پڑھنے کے لئے آرہی تھی کہ پیچھے سے تعاقب کرتے ہوئے آنے والے دوموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک گولی ارم صغیر کے سر میں لگی اور وہ موقع پر جا بحق ہو گئی۔



لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال میں پہنچایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.