23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:32
اسلام آباد: جامعہ حفصہ کا سنگ بنیاد نہ رکھا جا سکا
اے آر وائی - جامعہ حفصہ کی ازسرنو تعمیر کا آغاز لال مسجد انتظامیہ نے اسلام آباد انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد موخر کردیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے لال مسجد انتظامیہ کو تجویز دی کہ جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے انھیں کچھ مہلت دی جائے تاکہ جامعہ حفصہ کی دوبارہ یا متبادل جگہ پر تعمیر کے حوالے سے فیصلہ کیا جاسکے۔ جس کے بعد خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے حکومت کو جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔