23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:8
کوئٹہ: تاجر قتل، ہندو برادری کا دھرنا
اے آر وائی - کوئٹہ میں ہندو تاجر کے اغواءاور قتل سمیت اقلیتوں کو درپیش امن وامان کے مسائل کے خلاف ہندو برادری نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔
وسط شہر سے نکالی گئی ریلی میں درجنوں افراد شریک تھے جنہوں نے مختلف مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین تاجر روی کمار کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پہنچے جہاں انہوں نے دھرنا دیا۔
صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اور اقلیتی رکن اسمبلی بسنت لعل کی مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔