تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:22

ڈی آئی خان: گیس لائن پھٹنے سے آتشزدگی ، 16دکانیں تباہ

اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے سولہ دکانیں متاثر، فائربرگیڈنے پائپ لائن پھٹنے سے لاگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کی پائپ لائن میں تیل آجانے سے شہر کے کاروباری مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث سولہ دکانیں شدید متاثرہوئیں اورلاکھوں روپے کاسامان جل کرراکھ ہوگیا۔



معلوم ہوا ہے کہ آگ بھڑکنے کی وجہ گیس لائن میں مٹی کا تیل اور ڈیزل ہے۔ واضح رہے اس قسم کایہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ٹاون ہال پر بھی گیس پائپ لائن میں تیل آنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.