تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:14

فیصل آباد: نوجوان کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک

اے آر وائی - فیصل آباد کے علاقے پیپلزکالونی میں اٹھارہ سالہ معذور نوجوان پی ٹی سی ایل کے کُھلے مین ہول میں گر کرہلاک ہوگیا۔ لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ مکوانہ کے رہائشی اکبر علی کا اٹھارہ سالہ معذور بیٹا رات کو ڈی گراؤنڈ میں سوپ پینے گیا تو کھلے مین ہول میں گرگیا۔



اطلاع ملنے پر اہل خانہ نے جا کر اس کو نکالا اور قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ اور نوجوان کے اہل خانہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق متاثرہ خاندان کے گھر گئے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.