تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:29

کوئٹہ:فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک

اے آر وائی - صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں تین افرادہلاک ہوگئےملزمان فرارہونے میں کامیاب،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔



پولیس کے مطابق کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے منوجان روڈ پر مینگل اسٹریٹ کے قریب ڈیرہ غازی خان کے رہائشی دوافراد کو موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کانشانہ بنایاجس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے دونوں کی لاشیں بولان میڈیکل اسپتال پہنچادی گئیں۔ مقتولین میں سے ایک ڈگری کالج میں زیرتعلیم تھا۔



تاجک آباد میں ملزمان نے انورمسیح نامی شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس کی لاش سول اسپتال پہنچادی گئی۔ دونوں واقعات میں حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.