تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:57

وہاڑی: گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل

اے آر وائی - وہاڑی میں 15سالہ گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے 2افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



مقتولہ آمنہ بی بی زرگر غلام رسول کے گھر کام کرتی تھی۔ گزشتہ روز آمنہ کام سے واپس گھر نہیں آئی تو والدین نے تلاش شروع کردی۔ اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام رسول کے پڑوس سے مقتولہ کی لاش برآمد کر کے دو افراد انور اور عباس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.