25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21
سکھر:تحریک انصاف کراچی میں کلامیاب جلسہ، سندھ بھر میں ریلیاں
اے آر وائی - کراچی میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کی خوشی میں سکھر سمیت اندرون سندھ میں کارکنان کی ریلیاں، بھنگڑے اور ہوائی فائرنگ، کارکنان کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں۔
سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں خیرپور،گھوٹکی،پنوعاقل اوردیگر شہروں میں تحریک انصا ف کے کارکنوں کی جانب سے کراچی جلسے کی کامیابی پر شہر بھرمیں ریلیاں نکالی گئیں، کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ سکھر میں تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے خطاب کے بعد اپنے گھروں سے نکل آئے اور شہر بھر میں ریلیوں کی صورت میں گشت کرتے ہوئے عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔