تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:49

اسلام آباد: مکان سے ماں اور تین بیٹیوں کی لاشیں برآمد

اے آر وائی - اسلام آباد میں ایک مکان سے چار لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں کمرے میں گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوئیں۔



پولیس کے مطابق منظور نامی شخص کی اہلیہ اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ رات کو کوئلوں کی انگیٹھی جلا کر سو گئی۔ اگلی صبح گھر سے جلنے کی بو آنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا۔ گھر میں پینتیس سالہ خاتون اپنی تین کم سن بیٹیوں کے ساتھ مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.