تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:22

لاہور:ہوائی فائرنگ کا نشانہ بننے والا تین سالہ بچہ سپرد خاک

اے آر وائی - لاہور میں ہوائی فائرنگ کا نشانہ بننے والے تین سالہ معصوم نعمان علی کو آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اہل محلہ کے مطابق گزشٹہ روز گوالمنڈی کے علاقے میں زاہد عرف بونکا نامی نوجوان نے نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ جس کی زد میں آکر تین سالہ معصوم نعمان علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔



تھانہ گوالمنڈی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کا گھر سیل کر دیا ہے۔ لیکن ملزم کی گرفتاری میں ناکام رہی ہے۔ بچے کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.