تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:58

میر پورخاص:زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، 49ہاری بازیاب

اے آر وائی - میرپورخاص پولیس نے سندھڑی میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 49ہاری بازیاب کرالئے۔ عدالت نے تمام ہاریوں کو مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دیدی۔



میر پورخاص میں عدالت کے حکم پر پھلاڈیوں پولیس نے سندھڑی میں میں کارروائی کی۔ مدعی بھیکو بھیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دی تھی کہ زمیندار ان سے جبری مشقت کراتا ہے اور خرچہ نہیں دیتا ۔ انچارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے تمام بازیاب ہاریوں کو آزادی سے زندگی گزارنے کی اجازت دیدی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.