تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:31

لاہور : نوجوان کی ہلاکت، ورثاء کا احتجاج، سڑک بند کردی

اے آر وائی - لاہور میں نوبیاہتا دولہے کی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاکت کے خلاف ورثا اور اہل علاقہ نے قائد اعظم فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔



کیولری کے مصروف علاقے میں ٹریفک دو گھنٹے تک بلاک رہی۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ ورثا کے مطابق گزشتہ روز گلبہار کالونی کا رہائشی یاسر فیکٹری گیا مگر واپس نہ آیا۔ تلاش کرنے پر پولیس کی جانب سے یاسرکے قتل کی اطلاع دی گئی۔ مقتول کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ورثا نے الزام لگایا کہ یاسر کو جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.