تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:49

کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری عبدالصمد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری عبدالصمد سومروجاں بحق ،وفاق المدارس کا قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔



پولیس کے مطابق گلبہار کے علاقے فردوس کالونی میں لال مسجد کے قریب قاری عبدالصمد سومرو اپنی گاڑی سے اتر رہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، چھ گولیاں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔



واقعے کے بعد دوکانیں اور مارکیٹیں بند کرادیں گئیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ۔ وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری اورجامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم سمیت جماعت اہلسنت کے دیگر عہدیداروں نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاری عبدالصمد سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.