28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:22
کراچی ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی تین نمبر کے قریب فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔
بنارس باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سےاڑتالیس سالہ جاوید ہلاک ہوگیا ملیر جام گوٹھ ندی سے پینتیس سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری عبدالصمد سومروجاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق قاری عبدالصمد گاڑی سے اتر ررہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد دوکانیں اور مارکیٹیں بند کرادیں گئیں، پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی۔