تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:23

اسماء ونی سے بچ گئی لیکن بھائیوں کی زندگی پر موت کے سائے

اے آر وائی - پشاور ہائی کورٹ نے چار سالہ اسماء کو تو فرسودہ رسم ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا لیکن اس کے دو بھائیوں کی زندگی کون بچائے گا۔بچوں کے اسکول پرنسپل نے دوران تدریس انہیں تحفظ فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔



چار سالہ اسما کے دو بھائی دیر کے اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ان دونوں بھائیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ کل کوٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے چودہ سالہ سمیع الرحمان اور تیرہ سالہ فضل قدیر کو ایک سرٹیفیکٹ جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ اسکول انتظامیہ بچوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی اس لیئے وہ کسی اور اسکول میں تعلیم کا سلسلہ شروع کر لیں۔ چار سالہ اسماء کے والد اور ایک بھائی کو ونی کے تحت قتل کر دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.