28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:17
سکھر: بلائنڈ ڈولفن بھٹک کر روہڑی کینال میں آگئی
اے آر وائی - دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن بھٹک کر روہڑی کینال پہنچ گئی۔ جسے محکمہ وائلڈ لائف نے نکال کر دوبارہ دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔
نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن کی لمبائی پانچ فٹ جبکہ وزن 33کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث خوراک کی تلاش میں بلائنڈ ڈولفن بھٹک کر روہڑی کینال میں آجاتی ہیں۔ جنھیں محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ ریسکیو آپریشن کرکے کینال سے نکال کر ڈولفن کو دوبارہ دریائے سندھ کے گہرے پانی میں چھوڑ دیتا ہے۔