تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:59

جھنگ پولیس،بچیوں کے اغواپرملزمان کے بجائے والدین گرفتار

اے آر وائی - جھنگ میں دو کم سن بچیوں کو اغوا کے بعد زبردستی نکاح کرنے کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے والدین کو پولیس نے حراست میں لےلیا یہی نہیں بلکہ انہی کے خلاف ایف آئی آربھی درج کردی۔



موضع کھتیا نہ میں نزاکت علی نامی شخص نے صائمہ نامی خاتون سے پسند شادی کی تھی۔ صائمہ کے گھر والوں نے بدلہ لینے کیلئے نزاکت کی دو بہنیں پانچ سالہ رضیہ اور سات سالہ نازیہ کو پندرہ روز تک نظر بند رکھ کر دو کم سن لڑکوں سے ان کا نکاح کروادیا۔ اس دوران سات سالہ رضیہ ملزمان کی قید سے بھاگ کر اپنے والد کے گھر پہنچ گئی۔ تاہم پانچ سالہ نازیہ ابھی تک ملزمان کے قبضے میں ہے۔



بااثر ملزمان نے الٹا نزاکت علی اور ان کے سات رشتے داروں کے خلاف پرچہ کٹوادیا۔ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے دی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے، پولیس نے نزاکت علی کے والد وریام اور والدہ کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.