29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:41
فیصل آباد:گیس بندش کیخلاف مزدوروں کا احتجاج،اہم شاہراہیں بند
اے آر وائی - فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی بندش کے خلاف صنعت کاروں اور مزدوروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں ۔ ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ اور موٹر وے بند کر دیا گیا۔
مظاہرین نے تین گھنٹے تک شہر کی دونوں مصروف ترین شاہراہیں بلاک رکھیں۔ فیصل آباد کے صنعتی یونٹس کو تین ماہ سے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فیکٹریاں بند اور ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔