29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:23
فیصل آبا د: گیس بندش، مزدوروں کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند
اے آر وائی - فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی بندش کے خلاف صنعت کاروں اور مزدوروں نے شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ اور موٹر وے کو بند کر دیا۔
مظاہرین نے تین گھنٹے تک شہر کی دونوں مصروف ترین شاہراہیں بلاک کر دیں۔فیصل آباد کے صنعتی یونٹس کو گزشتہ تین ماہ سے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فیکٹریاں بند ہو نے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔