29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:10
ملتان: باغ میں سونے والے ٹھیکیدار کو زندہ جلا دیا گیا
اے آر وائی - ملتان کے نواحی علاقے قادر پوراں میں باغ میں سوتے ہوئے45 سالہ شخص کو نا معلوم افراد نے زندہ جلا دیا۔ قادر پوراں کی بستی لعل عیسن کے رہائشی 45 سالہ ظہور نے مالٹوں کا باغ ٹھیکے پر لیا ہوا تھا اور رکھوالی کے لئے وہیں رہائش اختیارکی ہوئی تھی۔ آج صبح نامعلوم افراد نے اس کو خیمے سمیت آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔
دوسری جانب قادر پوراں میں باغ میں سوتے 45 سالہ شخص کو زندہ جلا نے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے بائی پاس روڈ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا اور ٹائر جلائے۔ لواحقین نے الزم عائد کیا کہ قتل میں مقتول کا کاروباری پارٹنر ملوث ہے۔ قادر پوراں کی بستی لعل عیسن کے رہائشی 45 سالہ ظہور نے مالٹوں کا باغ ٹھیکے پر لیا ہوا تھا اور رکھوالی کے لئے وہیں رہائش اختیارکی ہوئی تھی۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور لاش کو مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔