30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:52
پشین :دوڈاکٹرز سمیت چھ مغوی بازیاب، پانچ ملزمان ہلاک
اے آر وائی - ضلع پشین سے نامعلوم افراد نے دو ڈاکٹرز سمیت چھ افراد کو اغواء کرلیا۔ لیویز اہلکاروں نے کارروائی کر کے تمام افراد کو بازیاب کرالیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اغوا کار مارے گئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مغویوں میں ہیکلزئی اسپتال کے ڈاکٹر ارشد اور عملے کے دو ارکان جبکہ ملیزئی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور عملے کے دو ارکان شامل ہیں۔ واقعات کی اطلاع پر لیویز اہلکاروں نےعلاقہ سیل کردیا اور اغواءکارو ں کےخلاف کارروائی شروع کردی ۔