تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:42

پشین :2ڈاکٹرزسمیت 6مغوی بازیاب،5 ملزمان ہلاک،3اہلکار زخمی

اے آر وائی - پشین کے مختلف اسپتالوں سے دو ڈاکٹرز سمیت چھ افراد کو اغواء کر کے فرار ہونے والے پانچ اغوا کار ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیویز اہلکاروں نے کارروائی کے دوران تمام افراد کو بازیاب کرالیا۔



ملزمان نے جن افراد کو اغوا ء کیا ان میں ہیکلزئی اسپتال کے ڈاکٹر ارشد اور عملے کے دو ارکان جبکہ ملیزئی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور عملے کے دو ارکان شامل تھے۔ اغوا کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکاروں نےعلاقہ سیل کرکے اغواءکارو ں کےخلاف کارروائی کی اور مغوی افراد کو بازیاب کرالیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اغوا کاروں ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ زخمی لیویز اہلکاروں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.