تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:52

سکھر: بلدیاتی نظام کی قانون سازی آسان نہیں، قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سلیم کھرل کے قاتلوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال اب بہتر ہے، بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی آسان عمل نہیں ہے۔



سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ، ڈاکٹر سلیم کھرل کے قتل کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔ قاتل بہت جلد گرفتارہو جائیں گے۔



انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی قانون سازی آسان عمل نہیں کیونکہ حکومت ایسا نظام چاہتی ہے جو سب کو قابل قبول ہو اور اس سلسلے میں اتحادیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔



وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سندھ بھر میں ہونے والی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو پا لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.