تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:53

کراچی:ہوائی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق،36زخمی

اے آر وائی - کراچی میں نیو ائر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوگئے۔ پابندی کے باوجود بارہ بجے کراچی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔



گارڈن ،بلدیہ اور اورنگی ٹاون میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آنے سے تین افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت چھتیس افراد زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے سے عباسی شہید اسپتال میں بارہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ سول اسپتال میں دس اور جناح اسپتال میں چودہ زخمیوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.