1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:53
دیر بالا:ٹرک اور پک اپ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی
اے آر وائی - دیر بالا کے علاقے صاحب آباد میں ٹرک اور پک اپ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس اورامدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر تیمرگرا اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پک اپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔