1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:2
کراچی، سلنڈر پھٹنے سے دکانوں میں آگ لگ گئی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔
فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں اور عملے نے ڈیرھ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پرقابوپالیا۔ پولیس کے مطابق سلنڈر کی دکان غیرقانونی طور پررہائشی علاقے میں کھولی گئی تھی، دکاندارکے خلاف کاروائی کی جائیگی۔