تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:47

پنجاب: شدید دھند، گاڑیاں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

اے آر وائی - پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث فیصل آباد روڈ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ اوچ شریف میں ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔



چنیوٹ کے علاقے بوآنہ کے قریب دھند کے باعث کار سڑک کنارے واقع مکان میں جا گھسی حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ساہیوال میں 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔



موٹر وے ترجمان کے مطابق دھند میں کمی ہونے پر پنڈی بھٹیاں سے ٹھوکر نیاز بیگ تک موٹروے کو کھول دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.