تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:29

لاہور: بردہ فروش گرفتار، شیر خوار بچی بازیاب

اے آر وائی - لاہور میں ہنجروال پولیس نے ایک بردہ فروش کو گرفتار کر کے ڈیڑھ سالہ شیر خوار بچی باز یاب کروا لی۔ آمنہ پارک کے رہائشی پولیس ملازم جمشید کی ڈیڑھ سالہ بیٹی صالحہ کے گھر سے لاپتہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔



پولیس نے خفیہ اطلاع پر صوابی کے رہائشی امان کو پکڑ کر تفتیش کرنے پر ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے بچی کو ایک گھر میں چھپا رکھا ہے۔ جس پر پولیس نے بچی کو باز یاب کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.