1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:29
خطے میں اے این پی کو نظر انداز کرناممکن نہیں، شاہی سید
اے آر وائی - اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پارٹی کی بنیادیں ہمارے اکابرین کے افکار ہیں اور ہمارے اسلاف کے افکار کی جیت ہے کہ خطے میں عوامی نیشنل پارٹی کو نظر انداز کرنا ناممکن ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ہمارے اکابرین کے آفاقی افکار کی اہمیت بڑ ھتی رہے گی ۔ باچا خان اورخان عبدالولی خان کی برسیوں پر سندھ بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے انقلابی دسترخوان میں آئے دن نئے لوازمات کا اضافہ ہورہا ہے ۔ خطے کی خراب معاشی صورت حال کی وجہ امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اور بد امنی کی جڑ مذہبی انتہاء پسندی ہے۔