1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:2
کوئٹہ: دستی بم کے حملہ، ایک بچے سمیت10 افراد زخمی
اے آر وائی - پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے جوائنٹ روڈ پر ایک ہوٹل کے قریب واقع پان کی دوکان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے دوکان کے اندر اور قریبی ہوٹل کے باہر موجود دس افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں بارہ سالہ بچے سمیت دو بھائی بھی شامل ہیں، حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔