1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:11
نارووال تھانہ شکرگڑھ: نوجوان کو قتل کرکے آگ لگا دی
اے آر وائی - شکرگڑھ کے نواحی علاقہ افضل چھاونی ریلوے لائن کے قریب صبح تین بجے کے قریب سڑک پر نامعلوم افراد نے سولہ سالہ نامعلوم نوجوان کو گولی مار کر لاش کو آگ لگا دی ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے نوجوان کی لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی تھانہ شکر گڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت کے لئے گردونواح کے علاقوں میں اعلانات کئے جا رہے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔