تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:2

جوا میں مکان ہارنے کے بعد قبضہ گروپ کا خواتین پر تشدد

اے آر وائی - وہاڑی کے علاقے دانیوال گلی نمبر1کی رہا ئشی روبینہ بی بی نے بتایا کہ اس کے شوہر امان اللہ نے شفیق نامی شخص کے ساتھ جوے میں مکان ہاردیا۔ شفیق نے 12 ساتھیوں کی مدد سے ان کے گھر پر قبضہ کرلیا، روکنے پر اسے اور اس کی بیٹیوں کو تشد د کا نشانہ بنایا۔



پولیس نے ملزموں کے خلاف کارروائی کی بجائے ان کے دو لڑکے عمران اور عمیر کو گرفتار کرلیا۔ روبینہ نے بتایا کہ سول کورٹ سے حکم امتناعی کے باوجود بدستور مبینہ قبضہ گروپ اسلحہ لیکر بیٹھا ہوا ہے۔



شفیق کا کہنا ہے کہ اس نے امان اللہ سے پانچ ماہ قبل چو دہ لا کھ روپے میں مکان خریدا ہے جس کے اس کے پاس ثبوت ہیں۔ جوئے کا الزام بے بنیاد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.