1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:2
چنیوٹ:پولیس کاانوکھاانصاف،جانور شہریوں میں بانٹ دیئے
اے آر وائی - چنیوٹ پولیس کا انوکھا انصاف ۔ کھوجی کی نشاندہی پر کاشتکار کو چور قرار دے دیا۔ اور اس کے جانور شہریوں میں بانٹ دیئے۔ جبکہ کارروائی کی مخالفت کرنے والوں کو پولیس نے تھپڑوں اورگالیوں سے جواب دیا ۔ ریاض چوکھیا ایڈووکیٹ کے باڑے سے بھینس چوری ہونے پر چوروں کی تلاش کیلئے کھوجی کی مددلی گئی تھی ۔ جس نے قریبی رہائشی کاشتکار جاوید کے گھرکی نشاندہی کی ۔ جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ دو گھنٹے تک پولیس نہ پہنچی تو لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ کو بلاک کردیا۔
دوگھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور جاویدکے گھر پر دھاوا بول دیا جبکہ عوام کو ہر چیز لوٹ کر لے جانے کا حکم دے دیا جس کے بعد وہاں موجود لوگ جاوید کے گھر سے گائے ، بھینس ، بکریاں ، مرغیاں اور دیگر جانور لیکر فرار ہوگئے۔ اس دوران ایک دو افراد نے پولیس کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا تو پولیس سے انہیں تھپڑوں اورگالیوں کا جواب ملا ۔ واقعے کی اطلاع ڈی پی او اور ڈی ایس پی کو دی گئی تو ان کا کہنا تھاچوروں کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے۔ پولیس کی انوکھی کارروائی کے دوران کئی اور لوگوں کے جانور بھی عوام لیکر فرار ہوگئی۔