تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:12

روہڑی:کاروکاری کاالزام ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

اے آر وائی - روہڑی میں شوہر نےکاروکاری کے الزام میں بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔



روہڑی کے علاقے دبر تھانہ کی حدود میں داؤد جاگیرانی نامی شخص نے اپنی بیوی انا جاگیرانی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔۔ مقتولہ ڈیڑھ سالہ بچی کی ماں تھی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نےمیت ورثا کے حوالے کردی۔



دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے دیورکو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہناہے کہ واردات بظاہر کاروکاری کا شاخسانہ لگتی ہے تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.