تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:3

نوشہرو فیروز: 4 گاڑیوں میں تصادم ، ایک ڈرائیور جاں بحق

اے آر وائی - نوشہروفیروز کے علاقے مورو ٹول پلازہ پر چار گاڑیوں میں تصادم کے باعث کوچ ڈرائیور جاں بحق اور پانچ خواتین سمیت بیس مسافر زخمی ہوگئے۔



پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹول پلازہ پر ٹیکس دینے کے لئے کھڑی وین سے ٹکرا گئی اور وین دیگر دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ الٹ کر کھائی میں جا گری۔



زخمیوں کو تعلقہ اسپتال مورو لایا گیا جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد اور نوابشاہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.