تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:21

ڈیرہ غازی خان: ہمسائے نے سات سالہ بچے کے کپڑوں میں آگ لگادی

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر ہمسائے نے سات سالہ بچے کے کپڑوں میں آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔



ڈیرہ غازیخان کے علاقہ صدیق آباد کالونی میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر ہمسائے نے طیش میں آکر سات سالہ دلشاد نامی بچے کے کپڑوں میں ماچس کے ذریعے آگ لگادی جس کے باعث بچہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں نے بچے کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.