تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:12

کراچی: پاک کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے علاقے پاک کالونی بڑا بورڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 30 سالہ فرحان کو ہلاک کردیا جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔



فائرنگ کے باعث 16 سالہ حسنین، 45 سالہ اسحاق اور پچاس سالہ اخترزخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقے میں اب بھی حالات کیشیدہ ہیں اور دوکانیں اور کاروبار بند ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.