2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:48
عائشہ ملک کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اے آر وائی - دو بچے حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں سابق رکن پنجاب اسمبلی احد ملک اور عائشہ ملک کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست احد ملک کی قریبی عزیزہ عنبرین کے سابق خاوند عرفان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا درخواست گزار کی سابقہ بیوی نے احد ملک اور عائشہ ملک کے ساتھ مل کر اس کے دو بچوں کو چار سال سے حبس بے جا میں رکھا ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل فہد صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ گارجین کورٹ کی جانب سے سو سے زائد مرتبہ بچوں کی بازیابی کے احکامات پر پولیس نے عمل نہیں کیا ۔ ہائی کورٹ درخواست گزار کے دونوں بچے بازیاب کرانے کا حکم دے ۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد ایس ایچ او اسلام پورہ کو ریکارڈ پیش کرنے اور تھانہ غالب مارکیٹ کو بچے بازیاب کرانے کے احکامات جاری کردیے۔