3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:40
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، تین خطرناک ملزمان گرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے تین خطرناک ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ سی آئی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان علی گل اور اکبر علی کو گرفتار کیا تھا جن کی نشاہدہی پر پولیس نے موسی نامی ایک خود کش بمابر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
جس سے خود کش جیکٹ اور دیگر مشتبہ اشیاء برامد ہوئی ہیں بتایا گیا ہے کہ موسی نامی خود کش دہشت گرد ایک مدرسے کا طالب علم ہے۔