3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:54
صدر نے سیلابی پانی جلد نکالنے کی ہدایت کی ہے،شازیہ مری
اے آر وائی - سندھ کی وزیراطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے صدر آصف زرداری نے محکمہ آب پاشی کو سیلاب سے متاثر علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا صدارتی کیمپ آفس کراچی میں صدر مملکت نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی اور مختلف محکموں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔