تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:4

بدین کے حلقہ پی ایس57 کیلئے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

اے آر وائی - الیکشن کمیشن نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی بدین کی نشست پر ضمنی انتخابات پندرہ فروری کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار بارہ اور تیرہ جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ۔



امیدواروں کی حتمی فہرست پچیس جنوری کوآ ویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ پندرہ فروری کو ہو گی۔ یہ نشست گزشتہ سال انتیس اگست کو سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.