3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:3
کوئٹہ: ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام
اے آر وائی - کوئٹہ میں ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی،ملزمان نے کیش وین پر راکٹ فائر کردیا۔ صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے دوبنکوں سے ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی رقم لیکر کیش وین شہر کی جانب جارہی تھی، قمبرانی روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے وین کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر راکٹ فائر کردیا۔
اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے کیش وین کو تحویل میں لیکر شالکوٹ تھانے پہنچادیا۔