4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:4
اسلام آبادمظاہرے، متعدد افرادکیخلاف مقدمہ درج،10افرادگرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد پولیس نے گیس بندش کیخلاف مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد ، سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ بھارہ کہو میں پولیس نے گیس بند ش کیخلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے دس افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔ دوسری طرف تھانہ آئی نائن میں سی این جی ایسوسی ایشن ،ٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداروں اور مظاہرین کے خلاف تین مختلف مقدمے درج کیے گئے ہیں۔
اے آروائے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئےغیاث پراچہ کاکہنا تھا کہ سی این جی ایسوسی ایشن اورٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداروں کیخلاف درج کئے جانیوالے مقدمات ان کی سمجھ سے بالاتر اورایسے مبینہ مقدمات کااندراج سراسرزیادتی کے مترادف ہے انھوں نے حکومت سے فوری طورپرمقدمے واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔