تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:4

چمن میں بارش،درہ خوجک پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

اے آر وائی - بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن، دوبندی ،گلستان اور قلعہ عبداللہ میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ درہ خوجک، خواجہ عمران اور دوبندی کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔



مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ چمن میں شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور جبکہ کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ درہ خوجک میں برف باری کے باعث کو ئٹہ چمن شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت میں ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامناہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.