5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:32
لاہور:دو ہفتے قبل ڈکیتی کے دوران قتل کا معمہ حل
اے آر وائی - لاہور میں دوہفتے قبل ڈکیتی کے دوران قتل کا معمہ حل ہوگیا۔مقتول کی بیوی اور سی سی پی ا و کے محافظ اسکواڈ کااہلکار ملوث نکلے۔ تھانہ فیکٹری ایریا لاہور کے علاقے میں اکیس دسمبر کی شب ناصر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اور اس کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
دوران تفتیش پولیس نے اس گتھی کو سلجھالیا۔پولیس کے مطابق مقتول ناصر کو اس کی بیوی نسیم بی بی نے اپنے دوست شاہد منظور کی مدد سے قتل کیا تھا۔ملزم شاہد منظور لاہور پولیس کے سربراہ کے محافظ اسکواڈ میں تعینات ہے۔