4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:50
کراچی: پرانی سبزی منڈی میں فائرنگ کے بعد خوف و ہراس
اے آر وائی - کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اورکاروبار بند ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری علاقے میں پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے تاہم کشیدگی کے باعث تاہم دکانیں اور کاروبار بند ہے۔