تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:50

کوئٹہ: ریڈ کراس کے برطانوی نژاد ڈاکٹر اغوا

اے آر وائی - کوئٹہ میں آئی سی آر سی کے برطانوی نژاد ڈاکٹر کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان مغوی کو چمن کی جانب لے جائیں گے۔ عالمی امدادی ادارے انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے منسلک برطانوی نڑاد ڈاکٹر خلیل کوکوئٹہ کے علاقے چمن ہاوسنگ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا۔



عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم اغوا کار لینڈ کروزر میں سوارتھے اور مغوی ڈاکٹر کو ائرپورٹ روڈ کی جانب لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خلیل کوئٹہ میں مقیم تھے۔ آئی سی آر سی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں دفاتر بند کردئے تھے اور کچھ عرصہ پہلے ہی کھولے ہیں۔



ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ نذیر کرد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں فی الحال اغوا کاروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا ہے کہ اغوا کار مغوی ڈاکٹر کو چمن کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے تاہم علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.