6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:5
چنیوٹ: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، دو فرار ہوگئے
اے آر وائی - چنیوٹ میں جھنگ فیصل آباد بائی پاس روڑ پرپولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکوہلاک کر دیا۔ دوڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈاکووٴں کی لوٹ مار کی اطلاع پر تھانہ سٹی کے پولیس اہلکار پہنچے تو ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مظہر لیل موقع پر ہی مارا گیاجبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ اسی جگہ پر پچیس روز پہلے ڈاکووٴں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او سٹی شیخ طاہر شہید ہوگئے تھے۔